ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے، جوائے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی،80سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سینما لوگوں کو قریب لانے اور انسانی معاشرے کو ہم آہنگ کرنے کا ذریعہ ہے،جوائے ایوارڈز کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی آرگنائز کرتی ہے اور تازہ شو میں 20 فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔