پشاور(کرائم رپورٹر) ضلع پشاور اورخیبر کے سرحدی علاقہ شیخان سپین قبر میں پولیس کی موبائل گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا ہے تاہم حملہ میں پولیس محفوظ رہی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ایک کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے پولیس کی گاڑی کو شیخان سپین قبرگلاخان زنگل کے علاقہ میں نشانہ بنایاگیا ہے جہاں چوکی شیخان کے انچارج ناصر خان معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران سڑک کے ایک طرف پڑادھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی)زورداردھماکہ سے پھٹ گیاجس سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی ڈی یو کے مطابق دھماکہ میں تقریبا 1کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیاجو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیاگیا ۔پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں جبکہ متعلقہ تھانہ نے مراسلہ تیار کرکے سی ٹی ڈی پولیس کوارسال کردیا ہے جس کے بعد رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔