• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بھجوائی گئی راولپنڈی پولیس کی وین ڈیڑھ ماہ بعد بھی واپس نہ آسکی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) ملتان بھجوائی گئی راولپنڈی پولیس کی وین ڈیڑھ ماہ بعدبھی واپس نہ آسکی ،جس کی وجہ سے راولپنڈی پولیس کو خطرناک ملزموں کوسنٹرل جیل اڈیالہ سے عدالتوں میں بھجوانے میں مشکلات کاسامناہے ،ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے پاس صرف 2اے پی سی وین ہیں جن میں سے ایک وین ملتان میں پاکستان ،انگلینڈ ٹیسٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے گزشتہ ماہ 6دسمبر کوملتان بھجوائی گئی تھی جہاں 9دسمبر سے 13دسمبر تک پانچ روزہ میچ کے بعداسے واپس راولپنڈی بھجوایاجاناتھا لیکن مذکورہ اے پی سی وین تاحال راولپنڈی نہیں پہنچ سکی ،راولپنڈی پولیس ذرائع کاکہناہے کہ انہیں آگاہ کیاگیاہے کہ کچے کے علاقہ میں آپریشن کیلئے یہ وین جنوبی پنجاب میں بھیج دی گئی ہے ،ادھرراولپنڈی پولیس حکام کامؤقف ہے کہ انہیں پہلے ہی خطرناک قیدیوں کو عدالتوں میں منتقل کرنے کے لئے مزیدآرمرڈ پرسنل کیریئر وینز درکار ہیں جس کے لئے وہ آئی جی پولیس پنجاب سے دونئی اے پی سی وینزکی ڈیمانڈکرچکے ہیں اوراب ان کے پاس موجوددووینز میں سے ایک وین لے لی گئی ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی پولیس کو قیدیوں والی گاڑیوں کی کمی کاسامنابھی ہے ان کے پاس 17پرزنرزوینزمیں سے سات مختلف مظاہروں اوردھرنوں کے دوران نذرآتش کردی گئی تھیں اوراب ان کے پاس صرف دس قیدیوں والی گاڑیاں موجود ہیں جب کہ وہ قیدیوں کوجیل سے لے جانے اورواپس لانے کے لئے مزیددس گاڑیوں کی ڈیمانڈ پہلے ہی کرچکے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید