راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب کےاحکامات کےمطابق راولپنڈی ریجن کے تین اضلاع میں خواتین افسروں کوایس ایچ اوزتعینات کردیاگیا، آئی جی پولیس پنجاب نے چندروزپہلے صوبہ کے ہرضلع میں کم ازکم ایک تھانے میں خاتون پولیس افسر کے سٹیشن ہاؤس آفیسرتعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،جس پرعملدرآمدکرتے ہوئے انسپکٹر ارم خانم کو تھانہ نیو ایئرپورٹ اٹک، انسپکٹر نازیہ کوثر کو تھانہ ڈومیلی جہلم اور سب انسپکٹر سمیعہ بتول کو تھانہ ڈھڈیال چکوال کا ایس ایچ اوتعینات کردیاگیاہے جبکہ راولپنڈی کے تھانہ ویمن میں پہلے سے ہی خاتون انسپکٹر بشرٰی بتول ایس ایچ اوتعینات ہیں ۔