• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر مری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کاسہولیاتی مراکز کا دورہ

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف کے ہمراہ مری کے مختلف سہولیاتی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیاحوں کے لیے قائم کیے گئے سہولیاتی مراکز کے اقدامات کا جائزہ لیا اور سٹاف سے سیاحوں کی مدد اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے مشینری کا معائنہ کیا اور سیاحون کی مدد اور رہنمائی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیلڈ عملے کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان میں خود کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ مری تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ فیڈ میں سیاحوں کی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے کیے عملہ ہر وقت موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مشینری آپریٹرز، ٹریفک پولیس اور جملہ فیلڈ سٹاف کو تمام تر انتظامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔
اسلام آباد سے مزید