کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھاری تنخواہوں پر کام کرنے والوں نے کم تنخواہ پر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، اگر کسی کو ہمارا پیکیج قبول نہیں ہے تو گھر جاسکتا ہے۔ سرفراز نواز سمیت دو تین کرکٹرز کے پینشن کیس رُکے ہوئے ہیں۔ سابق کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسز کیوں رُکے ہوئے ہیں پہلے وہ خود معاملے توحل کریں ۔ اگر وہ کیسز پر معذرت نہیں کرسکتے تو ٹھیک ہے الگ بیٹھیں رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹیم میں آ سکتے ہیں۔ ہم پر تنخواہوں کا دباؤ تھا لیکن اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں تھا کہ دس لاکھ روپے والے کو دو لاکھ روپے ملیں گے۔