• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے محسن نقوی آئینی تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہونگے، شہباز شریف

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے،امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے ،میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہا ر کرتا ہوں۔ 

اہم خبریں سے مزید