لاہور(جنگ نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنا بچہ کہنے کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔پرانی ویڈیو سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اظہرمشوانی نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔ویڈیو میں آصف زرداری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے محسن نقوی کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ میرا بچہ اور آپ کا رشتے دار ہے‘۔