• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG ریفرنس، شاہد خاقان کی فرد جرم میں ترمیم اور ریکارڈ حاصل کرنیکی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کی بریت کی درخواست پر منگل کو سماعت ہوگی۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھر تو آپ کی یہ درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کرنے پر درخواست نمٹا دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید