• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھا جائے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف کوئی درخواست کسی دوسری ہائیکورٹ میں زیر التوا تو نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف وفاقی وزیر سید مرتضیٰ محمود اور محمد ارشد خان لغاری کی درخواستوں کی سماعت 16فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیکھا جائے ایسی کوئی درخواست کسی دوسری ہائی کورٹ میں زیر التوا تو نہیں۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 اور 174 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے کہ جس صوبے کا معاملہ ہے اسی صوبے میں دیکھا جائے، اگرچہ یہ ایک آبزرویشن ہے ہدایت نہیں ہے، ہم پر کوئی قدغن نہیں تاہم ایک دفعہ دیکھ لیں ایسی کوئی درخواست صوبائی ہائی کورٹ میں زیر التوا تو نہیں ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید