کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، میر ہمایوں عزیز کرد اور بلوچستان پیس فورم کے تمام ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ری ایمجننگ پاکستان سے متعلق پہلے سیمینار کی میزبانی کی ، نو گھنٹے طویل سیشن ہمارے لیے یہ پیغام تھا کہ بلوچستان کے نوجوان سیاست سے بری طرح مایوس ہیں کیوں کہ یہ سیاست ان کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔