• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی سعیداللہ گوندل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں اے آئی جی ایسٹیبلشمنٹ اشتیاق گل ،فرخ رشید سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ظہیراحمدورک سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اورراناشمشاد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیصل آبادریجن شامل ہیں ۔ کمیٹی کے ارکان نے پیرکی شام گجرات جیل پہنچ کر انکوائری کاآغازکردیا۔
اسلام آباد سے مزید