• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز گِل جسٹس طارق سلیم شیخ کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ہوم پنجاب کو جمعرات کو طلب کر لیا۔

شہباز گِل کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پہلی رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر 3 مقدمے ہوئے تھے، عدالت میں دی گئی رپورٹ میں ایک مقدمہ چھپایا گیا۔

وکیل رمضان چوہدری نے کہا کہ عدالت میں جان بوجھ کر مانگا منڈی کا ایک مقدمہ چھپایا گیا۔ 

جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ہوم کو بلا لیں۔ 

وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حد تک شہباز گِل کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ یہ بات آپ لکھ کر دیں۔

واضح رہے کہ شہباز گِل نے حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید