• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے دی ٹیم آف ایئر کے کپتان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم دی ایئرکا کپتان مقرر کیا گیاہے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔اعزاز ملنے پر بابراعظم اور ان کی فیملی نے اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔کھلاڑیوں میںبابر اعظم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ، ایڈم زمپا، ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپ، شریاس ایئر اور ٹام لیتھم شامل ہیں۔دوسری جانب ویمنز ون ڈے ٹیم اف دی ائیر میں کوئی پاکستانی خاتون کھلاڑی جگہ پانے میں ناکام رہی، ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت اور جنوبی افریقا کی تین تین،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی دودو جبکہ نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید