• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کم عمر 2 سگے بھائیوں سمیت 3 طالب علم جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کم عمر3 طالبعلموں سمیت 5افراد جاں بحق ،پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق مین نیشنل ہائی وےرزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2سگے بھائیوں سمیت 3کم عمر طالبعلم جاں بحق ہوگئے ،لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں شناخت عبداللہ، نعمان اور لقمان ولد اختر کےنام سے ہوئی ہے،پولیس نے ٹرک ڈرائیور علی بخش کھوسہ کوگرفتار کرکےٹرک تحویل میں لے لیا ،پولیس کے مطابق بچوں کی عمر10سے12سال کے درمیان ہے، تینوں طالبعلم موٹر سائیکل پر اسکول سے واپس آرہے تھے، ایک بچہ گھر کے کپڑے پہنے ہوئے تھا،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ عبدالباقی جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس نے لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی، بلدیہ ناردرن بائی پاس روڈ مواچھ گوٹھ پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں متوفی کی شناخت32 سالہ محمد آصف ولد محمد تسلیم کے نام سے ہوئی ہے، دریں اثنا گارڈن ہیڈ کوارٹرروڈ پر ٹریفک حادثے میں50سالہ اے ایس آئی راجاشکیل زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق زخمی شکیل آرام باغ تھانے میں تعینات ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید