• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ممالک میں اسلام فوبیا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے، علامہ صادق جعفری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہر ے سے علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی،اسرار عباسی،مولانا امین انصار ،علامہ انتظار الحق تھانوی، مفتہ محمد دائود، علامہ حیات عباس نجفی،مولانا ملک غلام عباس صابر ابو مریم اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو مہذب کہنے والی نام نہاد مغربی دنیا کا مکروہ چہرہ اس طرح کی قبیح حرکتوں سے پوری دنیا پر عیاں ہو جانا چاہیے، قرآن مجید کی بے حرمتی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسی طور پر بھی انسانی اقدار کا پاس نہیں ہے اور اسلام فوبیا کا مرض مغربی ممالک میں بڑھتا جا رہا ہے جس پر مسلمانوں سمیت ہر باضمیر انسان کا دل دکھی اور تشویش میں مبتلا ہے اور اس اشتعال انگیز حرکت پر مسلم ورلڈ سے سخت ردعمل کا آنا فطری عمل ہے،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کی ہرگز اجازت نہیں دیتا جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروع ہوں اور دل آزاری ہو، مغربی ممالک میں مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات کا رونما ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید