• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی رٹ چیلنج،LPG کی سرکاری کمپنی مافیا بن گئی، ڈسٹری بیوٹرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھرنے سینئر وائس چئیرمین ملک تیمور،فیصل رسول نے کہا ہے کہ اوگرا کی مقررہ قیمت سے زائد ایل پی جی کی فروخت پر حکومت کو 4 روزکا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایس ایس جی سی ٹرمینل پر دھرنا دینے کے ساتھ ملک گیر احتجاج کریں گے ،منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری کمپنی مافیا بن گئی ہے جس نے ہی حکومتی رٹ کو چلینج کرتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت مزید 20روپے بڑھاکر 300روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادی ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 235روپے کے اضافے سے 3550روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت 908روپے کے اضافے سے 13620روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی فی کلوگرام ایل پی جی کی مقررہ قیمت 204روپے ہے لیکن اسکے برخلاف سرکاری گیس کمپنی نے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 300روپے تک پہنچادی ہے۔ پسماندہ پہاڑی علاقوں میں فی کلو ایل پی جی 350روپے جبکہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 400روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے۔ مذکورہ سرکاری گیس کمپنی فی ٹن ایل پی جی پر ایک لاکھ روپے کی ناجائز منافع خوری کررہی ہے۔ ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید