• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ٹینس، جوکووچ سیمی فائنل میں

میلبورن(جنگ نیوز)سربیا کے نو بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ 35 سالہ اسٹار نے کوارٹر فائنل میں روسی حریف آندرے روبلوف کواسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا ۔ جوکووچ نے لاسٹ فور مرحلے تک رسائی کا مجموعی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، وہ کیریئر میں 178ویں بار سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ خواتین کے سنگلز کے کوارٹرفائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا نے کروشیا کی ڈونا ویکیچ اور پولش کھلاڑی میگڈا لینیٹ نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شکست دی۔