کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےبھارت کے سوریا کمار یادیو کوٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ برس 31 میچز میں187.43کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164رنز اسکور کیے۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کلینڈر سال کے دوران 1000 سے زائد رنز اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا اور مجموعی طور پر 1164 رنز اسکور کیے ۔ سوریا کمار یادیو نے سال کے دوران سب سے زیادہ 68 چھکے بھی لگائے ۔ آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کو خاتون ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ خواتین ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کو ایوارڈ بھارت کی رینو کا سنگھ کو ملا ہے۔ مردوں میں آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر جنوبی افریقا کے پیس بولر مارکو جینسن کو قرار دیا گیا ہے۔