• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا فٹبال ہاؤس کراچی کے کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے فیفا فٹ بال ہاؤس ہاکس بے کراچی کا دورہ کیا اور گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔ گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کے بعد اسے کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ہارون ملک نے 4ملکی ٹورنامنٹ کی شاندار میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور ٹائٹل جیتنے پر سعودی فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے سعودی عرب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ہارون ملک نے پاکستان ویمنز ٹیم کی حوصلہ افزائی پر وزیر اعظم شہباز شریف سمیت حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید