• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو بتا دیا آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے، شیخ رشید احمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتایا ہے آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، عمران خان عدلیہ و دیگر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیںعمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا تھا، سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو جس طرح دھمکایا انہیں زیب نہیں دیتا تھا،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بتائیں انہیں الیکشن کروانے ہیں یا پرچے کاٹنے ہیں، عمران خان کو بتادیا ہے کہ ان کو زہر دیا جاسکتا ہے، الیکشن نہ ہوئے تو ملک سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو کچھ پتا ہی نہیں ہے روزانہ ایک ایشو کھڑا کردیتی ہے، اب بدلا ہوا زمانہ ہے دنیا بدل گئی ہے یہ پرانے دور میں رہ رہے ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کیلئے آٹا نہیں ہے ہر گھر میں قیامت کا سماں ہے، عوام میں قحط کا عالم ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے، لوگ آگ بگولا ہیں لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، عیدگاہ پیربدھائی قبرستان میں لکھا ہے جس کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں وہ اس موبائل نمبر پر رابطہ کرے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے کہنا چاہتا ہوں آپ نے الیکشن کرانے ہیں یا پرچے کاٹنے ہیں، الیکشن کمیشن فواد چوہدری پر ناراض ہے کہ انہیں منشی کہہ دیا، میں نے اسحاق ڈار کو ایک ہزار مرتبہ اتفاق فاؤنڈری کا منشی کہا ہے، آج تک بغاوت کے مقدمے میں کس کو سزا ہوئی ہے، 75سال میں کوئی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکی،اداروں اور عوام کا نام ہی پاکستان ہے، عوام کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے یہ سمجھ رہے ہیں نزلہ ان پر نہیں گرے گا، اس تباہی کی ذمہ داری سب پر عائد ہوگی، دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں بہتر ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی طرف جائے، عام انتخابات کروالیے جائیں تاکہ جان چھوٹ جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان کا ہر کام عمران خان کے حق میں جارہا ہے،انہوں نے عمران خان کو گولی ماری وہ مزید مقبول ہوگیا، عمران خان کو بتایا ہے آپ کو زہر دیا جاسکتا ہے، گیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کے سامنے الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا،ہم سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے محسن نقوی کے پیچھے لگادیا گیا ہے، محسن نقوی کی اوقات کیا ہے یہ آصف زرداری کا فرنٹ مین ہے، محسن نقوی آصف زرداری کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہے، صبح عمران خان کو کہوں گا کہ محسن نقوی کا نام نہ لیں کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا عمران خان کی مقبولیت ختم کرنا ہے، انہوں نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا عمران خان کا کچھ نہیں بگڑ سکا ، مارچ اپریل میں حالات بہت زیادہ خراب دیکھ رہا ہوں، پاکستان میں سب سے حساس حلقہ میرا ہے، آرمی چیف کا گھر اور جی ایچ کیو میرے حلقے میں ہے، میرے محلے میں سے تین لیفٹیننٹ جنرل ہیں، فوج کو سمجھنا چاہئے کہ عوام بغاوت کی طرف جارہے ہیں، ادارے کی تذلیل کا مشن رکھنے والے قابل مذمت ہیں، عوام الیکشن کی طرف جانے کا تقاضہ کررہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ جس کی طرف سے بھی ہوا ہے بہرحال آج ہر طرف فواد ہی فواد ہورہی ہے، فواد چوہدری، اس کا بھائی اور کزن کیمرے پر ہیں اور سیاست کیا ہوتی ہے، جن نااہلوں نے یہ کیاانہوں نے عمران خان کی خدمت کی ہے، اگر الیکشن نہیں ہورہے تو پھر ملک سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے، ادارے کہتے ہیں سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں تو ثابت بھی کرنا پڑے گا، صوبوں میں الیکشن کیلئے عمران خان نے راہ ہموار کردی ہے، صوبوں میں الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں عمران خان کا ٹکٹ بلیک ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، عمران خان عدلیہ و دیگر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا تھا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن ارکان کے گھروں تک پہنچنے کی بات کی ہے، اس کے بعد عمران خان اور حواریوں کے پاس انصاف کی بات کرنے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس ادارے کی گود میں سیاسی طور پر چل کر جوان ہوئے اسی کو گالیاں دیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید