• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران راہداری گیٹ 4 سال بعد کھول دیا گیا

تفتان (این این آئی)پاک ایران راہداری گیٹ کو چار سال کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر، رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی، عبد الودود سنجرانی ودیگر قبائلی عمائدین نے سرحدی شہر تفتان میں چار سالوں کی طویل بندش کے بعد ربن کاٹ کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا ، یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ چار سال سے راہداری گیٹ کو ایرانی حکام نے بند کر رکھا تھا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کی سربراہی میں وفد نے میرجاواہ میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا، 25 جنوری کو راہداری گیٹ کو کھول دیا جائے گا ، بدھ کو باقاعدہ طور پر پاکستانی حکام نے راہداری گیٹ کو اپنی طرف سے کھول دیا گیا ، راہداری گیٹ سے پاکستانی سرحدی شہری ڈپٹی کمشنر آفس سے راہداری دستاویزات حاصل کرکے ایران کے سرحدی شہروں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں جو دونوں سرحدی شہریوں کے لیے یہ راہداری گیٹ بروقت ملنے کی ایک آسان ذریعہ ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے راہداری گیٹ کو چار سالوں کے طویل بندش کے بعد دوبارہ کھولنے پر ضلعی انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا گیا۔
اہم خبریں سے مزید