اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس پر ترمیمی ایکٹ 2022 کے بعد عدالتی دائرہ اختیار ختم ہونے کے باعث سماعت ختم کرنیکی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالتی نظیرکے طور پر پیش کیا۔