• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر صاحب! کیوں چپ بیٹھے ہیں، اختیارات دکھائیں، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو کس قانون نے تحت ہتھکڑیاں لگائی گئیں ، ملک میں جمہوریت مذاق بن کر رہ گئی ، صدر صاحب!کیوں چپ بیٹھے ہیں،اختیارات دکھائیں،کٹھ پتلی حکومت دہشت گردوں کی بجائے سیاستدانوں کو پکڑ رہی ہے،صدر اور چیف جسٹس قانون کی حکمرانی کی خاطر کردار ادا کریں۔ فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں شیریں مزاری نے زلفی بخاری اور فواد چوہدری کی اہلیہ حبافواد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فواد چوہدری نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے کلرک یا منشی کے الفاظ استعمال کئے ہیں تو اس میں کچھ غلط نہیں۔ کٹھ پتلی حکومت اور ان کی ڈوریاں ہلانے والے پاکستان میں کرنا کیا چاہتے ہیں؟ یہ دہشتگردوں کو تو پکڑ نہیں سکتے اور تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان پر خود دہشتگردی کر رہے ہیں۔ یعنی کہ دہشتگردوں کی بجائے آپ سیاستدانوں کو پکڑ رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ریاست اور اسٹیبلشمنٹ کو پیغام ہے کہ آپ ریاست اور قوم کے درمیان تقسیم پیدا کر رہے ہیں، عدلیہ سے سوا ل ہے کہ کب تک عدالتیں خاموش رہیں گی؟ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو مقرر کر کے سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی توہین کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید