• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو ایران سے100میگاواٹ بجلی کی فراہمی یکم مارچ سے شروع ہوگی

گوادر (آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی ایران سے ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا انشاء اللہ گوادر کو 24/7 بجلی کی فراہمی ہوگی، اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔ گوادر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے جون 2022 میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید