پشاور(نمائندہ جنگ) پشا ور میں رقم کےتنا زع پر خونریز تصادم، 2پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد قتل راہگیربچہ سمیت 2 زخمی ہو گئے ، فائرنگ میں جاں بحق پولیس اہلکار امین اور یاسین آپس میں رشتہ دار تھے،امین سابق گورنر شاہ فرمان کی رہائشگاہ پر سیکورٹی پر مامور تھا، بڈ ھ بیر شیخ محمد بازار میں دو طر فہ فائر نگ سے بھگڈر مچ گئی ، شہریو ں میں خو ف و ہرا س پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کو علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔محلہ عبدالخیل شیخ محمد ی کے رہائشی محمد طفیل ولد ثمین خان نے ایل آرایچ میں پولیس کو بیان دیا کہ مقتولین امین ولد نواز خان اور تحسین اللہ ولد یامین ان کے چچااورچچازادہیں جو پیدل شیخ محمدی بازارجارہے تھے جہاں ملزمان نورزادہ، سلیم پسران خانزادہ، صاحبزادہ، رویت پسران نورزادہ، عادل ولد اول خان ، سراج، کفایت پسران سلیم ساکنان شیخ محمد، کرامت ولد امیرزاد سکنہ سلیمان خیل بامسلح کھڑے تھے اور انھیں دیکھتے ہی نورزادہ نے اپنے بیٹوں کو فائرنگ کرنے کا کہا جس پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ بال بال بچ گیا تاہم ان کے دونوں چچا امین اور تحسین اللہ لگ کرجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ دوطرفہ تھی اور مخالفین کی فائرنگ سے صاحب ولد خان زادہ اور کفا یت ولد سلیم جاں بحق ہوگئے۔