• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل نقدی، چھیننے کی وارداتیں جاری، جڑواں شہروں میں لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی جبکہ اسلام آباد کے شہری دو گاڑیوں، سات موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ،مختلف علاقوں میں 17 افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے ، تھانہ وارث خان کے علاقہ راول روڈپر دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر توصیف ناز سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرسید محسن سے 10ہزار روپے اورموبائل ،چاندنی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار احتشام منظور سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 2ہزار روپے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ہارون چوک میں اعجاز کی دکان میں 2 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 30ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک شیرامیں شاہد خان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں چارموٹرسائیکل سوارنقاب پوش ملزمان سہیل الطاف سے گن پوائنٹ پرموبائل فون، سروس کارڈ، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اورنوہزارروپے، غریب آبادمیں حسن علی سے دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل ، 300 روپے اور شناختی کارڈ ، گلریز فیز II میں جمشید اقبال فاسٹ فوڈ کی ہوم ڈیلیوری دینے گیا جہاں دوموٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پراس کاموبائل ، 30 ہزار روپے دو پیزے اور شوارما چھین کر اسےمکوں اور پستول کے بٹ مار ے اورموقع سے فرارہوگئے ۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ سادات کالونی میں تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر مبارک علی سے 1050روپے اورموبائل ، تھانہ دھمیال کے علاقہ کٹاریاں میں عثمان احمد کی بک کی گئی گاڑی 3 لڑکے اسلحے کی نوک پرچھین کرلے گئے ملزمان اس کے دوموبائل فون ،ساڑھے نوہزارروپے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی لے کر فرار ہو گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر صالح محمد کی دکان میں دومسلح ملزمان داخل ہوئے جو اس کےبھتیجے وجاہت علی کی جیب سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ کوہستان ٹاورمیں میر محمد خان پولیس ملازم کاپرس نامعلوم بائیکیا والا اٹھاکرلے گیا جس میں 5 تولہ طلائی زیورات ،نقدی70ہزارروپے اور 3 موبائل تھے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان اقبال میں اسد محمود کے گھر کے گیٹ کا دروازہ توڑ کر سونا مالیتی 9لاکھ 40ہزارروپے اور نقدی6لاکھ روپے  اڑا لئے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جان کالونی میں بہاؤ الدین کے کمرے سے تین لاکھ روپے،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈپر اعجاز حسین کے گھرکے سیف لا کر سے 22 لاکھ روپے،طلائی چین اور 2 سونے کی بالیاں چوری ہوگئیں ۔تھانہ سنگ جانی میں چار رکنی ڈاکوؤں کے گروہ نے پہلے وحید کے زیرتعمیر مکان پر موجود دو افراد سے موبائل نقدی چھینی، انہیں باند ھ کر چلے گئے پھر ساتھ انہی چار نے ٹینٹ میں سوئے شعیب کو باندھ اس سے موبائل اور نقدی چھینی اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں عمراور اسکے دوست سے موبائل، مارگلہ کے علاقے میں مہران بٹ اور اسکے دوست سے موبائل،سعدبن عارف اور اسکے دوست کے لیپ ٹاپس، کراچی کمپنی کے علاقے میں سہیل سے موبائل، شالیمار کے علاقے میں ناظم سے موبائل، شالیمار کے علاقے میں ثمینہ کی ملازمہ نگینہ نے نقدی، رمنا کے علاقے میں علی سے موبائل نقدی، جمشید کے فلیٹ سے تین لیپ ٹاپس، اوردیگر سامان،سنگ جانی کے علاقے میں راشدسے نقدی وموبائل، کھنہ کے علاقے میں الطاف سے موبائل، کورال کے علاقے میں صہیب کے گھر سے طلائی زیورات،کرپا کے علاقے میں غلام علی کے گھر سے لیپ ٹاپ، آئی ایریا کے علاقے میں نوید سے موبائل، سرفراز سے موبائل ونقدی چھین لی گئی ۔تھانہ لوہی بھیر میں عامر نے مقدمہ درج کروایا کہ اس سے زبیر احمد نے ایک کروڑ تین لاکھ روپے فارم ہاوس دلوانے کے لئے لیے مگر فارم ہاوس دلوایااور نہ رقم واپس کی جارہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید