• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود پی ایچ اے میں بھرتیاں شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر )نگران حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے لیکن پی ایچ اے حکام نے حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے بھرتی کے آرڈرز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی اے اور پی ایچ اے میں اسامیوں کے جاری اشتہار اور انٹرویو کینسل کر دیئے جبکہ دوسری طرف ایم ڈی اے کے ماتحت واسا ملتان کی جانب سے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا رہا ہے کیونکہ و اسا کے 120ڈیلی ویجز ملازمین کو لیبر کورٹ نے مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں عدالت سے سٹے آڈر آنے پر مستقل بھرتی رکنے سے وا سا سی بی اے اور انتظامیہ ٹاؤٹ میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ سی بی اے عہدیداروں نے اپنے بچےرکھنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال دیا اور ایسا نا کرنے پر ہڑتال کی دھمکی دے رکھی ہے، یاد رہے کہ سابقہ منیجنگ ڈائریکٹر قیصر رضا کو بھی اس طرح بلیک میل کر کے محکمہ سے جانے پر مجبور کیا گیا ۔
ملتان سے مزید