• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض دل ، پاکستان زیادہ اموات والے ممالک میں شامل،پی ایم اے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ پر بہت زیادہ تشویش کا شکار ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال، پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں غیرصحت بخش چکنا ئی کی وجہ سے دل کے امراض سے ہونے والی اموات کا تخمینہ سب سے زیادہ ہے اور پاکستان نے اس کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پرمبنی پالیسی نہیں اپنائی ہے۔عوامی آگاہی کے لیے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ٹرانس فیٹس کے دو اہم ذرائع ہیں: قدرتی ذرائع (ڈیری مصنوعات اور گائے اور بھیڑوں کے گوشت میں) اور صنعتی طور پر تیار کردہ ذرائع جو کہ جزوی طور پر ہائیڈروجن شامل شدہ تیل ہیں،جو ایک قسم کی چکنائی ہے ،اس سے دل کے دورے، فالج اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کولیسٹرول کی سطح پر بھی غیر صحت بخش اثر پڑتا ہے - جس کے خاتمے کا ہدف 2023 کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ اوکی گائیڈلائن کے مطابق حکومتوںکو چاہئے کہ ہائیڈروجن وا لے تیل کی تیاری یاکھانوں میں اس کے استعمال پر پابندی عائدکی جائے ۔
لاہور سے مزید