• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین قرآن،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کاجمعہ کواحتجاج کااعلان

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، سیدعبداللہ شاہ، قاری ظہورالحق، قاری محمداقبال، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا عبدالشکوریوسف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مغرب کی رذیل سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے،اس صورت حال کے پیش نظر آنے والے جمعہ 27جنوری کو بھرپور یوم احتجاج منایا جائیگا اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ سویڈن سے بھرپور احتجاج کیا جائے اور آئندہ ایسے انتہائی نامناسب اقدامات کی روک تھام کی جائے۔گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن کریم کی شان اقدس میں سخت گستاخی کی گئی جو کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں ۔سویڈن کے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے سربراہ راسموس پالودان کے ناپاک اور و مکروہ فعل نے ثابت کر دیا کہ دنیا کو مذہبی آزادی، رواداری اور اعتدال پسندی کا درس دینے والا مغرب خود اسلام دشمنی میں بدترین قسم کی انتہا پسندی اور دہشت گردی پر اْتر آیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلاموفوبیا اہلِ مغرب کی رگ و پے میں سرایت کر چکا ہے۔ اسی لیے سویڈن کی پولیس بے حرمتی کرنے والے ملعون راسموس پالودان کو روکنے کی بجائے اس کی حفاظت کرتی رہی۔
لاہور سے مزید