• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی، پوزیشن میچ میں ویلز نے فرانس کو اپ سیٹ کر دیا

کرا چی ( سٹاف رپورٹر) بھارت میں جاری ہاکیورلڈ کپ میں جمعرات کو پوزیشن کے میچز کھیلے گئے ،9 سے16 ویں پوزیشن کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ویلز نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا، جرمنی جبکہ ہالینڈ اور بیلجیم مد مقابل نظر آئیں گے، جمعرات کو پوزیشن کے میچوں میں میزبان بھارت نے جاپان کو8-0سے ارجنٹائن نے چلی کو 9-0 سے اور جنوبی افریقا نے ملائیشیا کو6-3سے مات دی۔