• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا پر یپرڈنس پارٹنرشپ کے وفد کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) سری لنکا پر یپرڈنس پارٹنرشپ کے ایک وفد نے چندریکا کولارتھنا کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرگرمیوں کے بارے میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد چیمبر کے سینئر نائب صدرفاد وحید نے سری لنکن وفد کو آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے آفات زدہ علاقوں میں عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان ریزیلینس پارٹنرشپ (پی آر پی) سے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ساجد نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور پلیٹ فارم قائم کیے ہوئے ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو آفات کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ اسلام آباد ویمن چیمبر کی صدر رضوانہ آصف، آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر ملک سہیل حسین اور پی آر پی سے ثنا ذوالفقار نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
اسلام آباد سے مزید