• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی چالان منی لانڈرنگ کیس سلیمان شہباز اور طاہر نقوی ملزموں کی فہرست سے خارج

لاہور(نیوز رپورٹر)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا، مقدمے کا ضمنی چالان اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کرادیا گیا، چالان میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو ملزمان کی فہرست سے نکال دیاگیا ہے،چالان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی نے رقوم جمع کرانے والے افراد کے بیانات ریکارڈ کیے، کسی نے بھی الزام عائد نہیں کیا کہ رقوم کے عوض کوئی کک بیکس یا کمیشن دیا گیا ہو، سلیمان شہباز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، تفتیش کے دوران یہ ثابت نہیں ہوا کہ سلیمان شہباز کسی عوامی نمائندے کے بے نامی دار رہے ہیں، سلیمان شہباز پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 5 کی شق 2 کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، نہ ہی منی لانڈرنگ اور اکاؤنٹس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے الزامات کے کوئی شواہد ملے، ایف آئی اے نے 2020 میں شہباز شریف اور انکے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں سلیمان شہباز کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید