• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ٹینس، جوکوچ ریکارڈ 10 ویں بار فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن ( جنگ نیوز) نوواک جوکووچ ریکارڈ 10 ویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نوبار مرتبہ کے چیمپئن سربین اسٹار نے کسی دقت کے بغیر لاسٹ فور میچ میں امریکی حریف ٹامی پال کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرلیا۔ ٹائٹل کیلئے ان کے مدمقابل یونان کے عالمی نمبر 3 اسٹیفانوس سٹسپاس ہونگے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دے کر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اسپورٹس سے مزید