دبئی (سبط عارف) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف دبئی پہنچ گئیں جہاں ان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، مریم نواز نے ملک کیلئے مسلم لیگ امارات اور پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔ وفد کی سربراہی ن لیگ کے سینئر رہنما غلام مصطفیٰ مغل نے کی جبکہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مریم نواز نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے، انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے۔