کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی،مریم نواز کی واپسی سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی لیڈر مریم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ حالات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے ریاست کو بچایا ہے، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی قوم کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے بعد ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہئے۔