• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کوئٹہ میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے مشن پر کام کررہا ہے، نجم سیٹھی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے پی سی بی کوئٹہ میں عالمی کر کٹ کی بحالی کے مشن پر کام کررہا ہے، پانچ فروری کو وہاں ہونے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا میچ اسی سلسلے کی کڑی اور قدم ہے،کوئٹہ میں ہونیوالا نمائشی میچ قومی مفاد میں کیلئے ضروری ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتےہیں کہ بلوچستان میں بھی کرکٹ ہو،بلوچستان میں میچز ہونا قومی مفاد کیلئے اہم ہے، پی ایس ایل میچز سے قبل نمائشی میچ کرارہے ہیں ، وہ ہفتے کو حسین مارکیٹنگ کے بابر عباسی کی جانب سے ہونے والی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کے اسٹارز بھی کھیلیں گے،کچھ پلیئرز کو اس میچ کیلئے بنگلہ دیش سے واپس بلارہے ہیں، کچھ پلیئرز نے کہا ہے کہ لیگ ادھوری چھوڑنے سے انہیں بہت زیادہ مالی نقصان ہوگا مگر ان سے کہا ہے کہ وہ قومی مفاد میں دو فر وری کو وطن واپس پہنچیں،ہمارے لئے کوئٹہ میں میچ اہم ہے، انہوں نے کہا کہ بعض فرنچائز کو شکایت ہے کہ ان کے کھلاڑی ان دونوں فرنچائز کی کٹ کیوں پہنیں،جس پر کہا ہے کہ ان کی شکایت کو دور کیا جائے گا کٹ بدل سکتے ہیں،، میری فرنچائزوں سے درخواست ہے کہ وہ اس پر ہمارا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں اس میچ کے لئے 20کروڑ روپے کے اخرجات آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی مارکیٹنگ کیلئے صرف ایک لاکھ ڈالرز رکھے گئے تھے ،کم بجٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کا بہت زیادہ پر جوش ماحول نہیں بن سکا،میں نے آنے کے بعد مارکیٹنگ کے پیسے بڑھائے ،کراچی سے میرا پرانا عشق ہے، عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد پہلی انٹرنیشنل ٹیم جو سیریز کھیلنے آئی وہ کراچی ہی آئی تھی،کسی صورت بھی کراچی کو نظر انداز نہیں کرسکتے،پی ایس ایل کے آغاز پر کوئٹہ کی بڈ کیلئے سب سے کم ریزرو پرائس رکھی تھی، میرے کہنے پر ندیم عمر نے خود کوئٹہ کی قمیت بڑھائی اور ایک ملین ڈالر کردی،ندیم عمر کے بعد میرے کہنے پر پشاور اور اسلام آباد نے بھی قیمت بڑھائیں،جب پی ایس ایل لاہور لائے تھے تب بھی بہت چیلنج تھے،پشاور زلمی سے ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں آؤں گا، پھر دیگر پلیئرز بھی آئے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شروع کرنے کے حوالے سےساری مشکلات پر میں کبھی کتاب لکھوں گا۔

اسپورٹس سے مزید