• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں گھر کے اندر آگ لگنے سے جھلس کر معمر خاتون ہلاکہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود رامو محلہ احمد شاہ بخاری روڈ جونا مسجد کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر معمر خاتون ہلاکہو گئیجسکی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 85 سالہ فاطمہ زوجہ محمد حسن کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او عبدالغفار کے مطابق خاتون گھر میں کھانا بنانے کے لیے لکڑیاں جلا رہی تھی۔واقعہ کے وقت خاتون گھر میں اکیلی تھیں۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید