• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ آج سے ماسکو کا دو روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد ( ماریانہ بابر )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 29تا 30جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں،اپنے دورہ روس کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی ، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے،یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہورہاہے ۔علاقائی طاقتوں کی جانب سے اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے ،دفتر خارجہ نے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے جہاں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے"، پاکستان اور روس جس تیز رفتاری کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے کاروبار کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کے اپنے فیصلے پر امریکہ کو اعتماد میں لیا ہو، ابھی تک نہ تو امریکہ اور نہ ہی خلیجی ممالک نے اسلام آباد کے ماسکو کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتراض کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید