• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالوں کو قرار واقعی سزادی جائے:جے یو آئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کا احتجاجی اجلاس ضلعی امیر مولانا ایاز الحق قاسمی کی صدارت میں ہوا جبکہ سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمد طٰسین، قاری محمد یٰسین ناظم عمومی ،مولانا قاری محمد ابوبکر عثمان الازہری،عثمان الازہری و دیگرنے شرکت کی ،مولانا ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ ہم سوئیڈن اور ہالینڈ کی جانب سے قرآن کی بیحرمتی پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں ،سوئیڈن اور ہالینڈ کی حکومتیں ایسی کارروائیوں پر قابو پائیں،قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزادی جائے، پاکستان اور او ،آئی ،سی اس واقع پر نہ صرف احتجاج کریں بلکہ یورپ کو ایسی کارروائیوں کو روکنے پر مجبور کریں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سیاسی ومعاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پی ڈی ایم حکومت سابق حکمرانوں کا گندصاف کررہی ہے عمران کی ڈکٹیشن پر ملک نہیں چلایا جائے گا اب وہی ہوگا جو مولانا فضل الرحمن پالیسی دینگے عمران خان پردے کے پیچھے منتیں ترلے اور سکرین پر دھمکیاں دیتا ہے،جلاس میں قاری عبدالرحمن ٰقاسمی،مولانا محمد قاسم جامی،قاری محمد یوسف مدنی،قاری محمد اکرم،قاری محمد فیاض،قاری عبدالحمید،قاری محمد طیب فرید،قاری ابوبکر عثمان الازہری،قاری محمد اعظم ، محمد صدام،قاری عبدالحمید، چوہدری محمد ریاض،محمد اسماعیل،مولانا محمد قاسم،حافظ عطاءاللہ،رانا اسد اللہ نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید