• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کے زیر اہتمام میری گولڈ فیسٹیول، شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام میری گولڈ فیسٹیول جاری ہے، اتوار کے روز ہزاروں کی تعداد میں شہری فریئر ہال آئے اور موسم سرما کے پھولوں کی رعنائیوں اور دلکشی سے محظوظ ہوئے، کراچی کے شہریوں نے تیسرے میری گولڈ فیسٹیول کو کے ایم سی کا ایک انتہائی اہم ا قدام قرار دیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن ٰنے بھی فیسٹیول کا دورہ کیااور کہا کہ اس فیسٹیول  کے انعقاد  کا  مقصد شہریوں کے لئے خوشگوار ماحول مہیا کرنا تھا،فیسٹیول سے کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید