• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اصفہان میں فوجی پلانٹ پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا اعلان

تہران(نیوز ایجنسی ) ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وسطی صوبہ اصفہان میں ایک فوجی پلانٹ پر ڈرون حملے کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے، وزارت دفاع کے مطابق ایک ڈرون کے میزائل نظام نے نشانہ بنایا، دیگر دو دفاعی جال میں پھنس گئے ، ایرانی وزارت دفاع ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے ایک فوجی پلانٹ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نا کام حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 11بجکر 30منٹ کیا گیا۔ اتوار کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک ڈرون کو پلانٹ کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور مار گرایا جبکہ دیگر 2اس کے دفاعی جال میں پھنس کر ناکارہ ہوگئے۔ وزارت کے مطابق پلانٹ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید