• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر چترال کو 48 گھنٹوں میں بجلی کی فر اہمی شروع ہوجائیگی، معاہدہ ہوگیا

پشاور ( جنگ نیوز ) اپرچترال کو 48گھنٹوں میں بجلی کی فر اہمی شروع ہوجائے گی ، معاہدہ ہو گیا ہے،وفاقی وزیر توانائی کا گورنر ہاوس میں اجلاس، واجبات کے معاملات طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کی مشترکہ صدارت میں اپر چترال میں بجلی کی عدم دستیابی سے متعلق اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوا جس میںچیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، وفاقی سیکرٹری محکمہ توانائی رشیدمحمود، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور خیبر پختونخوا نثار محمد ، چیف پیسکوعارف محمودسدوزئی، چیف پیڈوانجینئر محمدنعیم، گورنرسیکرٹریٹ اور محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سمیت اپر چترال سے سابق رکن قومی اسمبلی شہزاد افتخار اوراپر چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپرچترال کو بجلی کی فراہمی اور تکنیکی معاملات طے کرنے کیلئے 4 گھنٹے تک گفتگو کی گئی اور باہمی مشاورت سے تمام معاملات نمٹانے کے بعدایک معاہدہ طے پایاگیا۔

اہم خبریں سے مزید