• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ہلز ٹریل 5پر صفائی مہم کا انعقاد

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں صفائی مہم کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام میں اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،خصوصی صاف ستھرا ماحول اور فضلہ کو ذمہ داری سے ٹھکانے لگانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا،صفائی مہم کی سربراہی سی ای او یو ایس ایف حارث محمود چوہدری اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے کی اور اس کی توجہ ٹریل 5 مارگلہ کی پہاڑیوں کے اطراف کی صفائی پر مرکوز تھی،یو ایس ایف کی ٹیم نے اپنی سینئر انتظامیہ کے ساتھ مل کرتھیلوں، دستانوں سے لیس ہو کر صفائی کے بھرپور جذبہ کے ساتھ کوڑا اٹھایا،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے یو ایس ایف ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا عوامی جگہوں پر کوڑا کرکٹ ہمارے ماحول اور ہماری صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، ہم سب کو گاڑی کی کھڑکی سے نیچےکچرےباہر پھینکنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی انتظامیہ بہتر مستقبل اور ماحول کے لئے درخت لگانے اور صاف اور سرسبز اقدامات کو فروغ دے رہی ہے۔ سی ای اویو ایس ایف حارث محمود چوہدری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، غیر صحت مند ماحول اور غیر ذمہ دارانہ طریقے سے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے متعدد بیماریوں پھیل سکتی ہیں، اب ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچ نہیں سکتے، لہٰذا ہمیں اپنی صحت اور ماحول کو اپنی اولین ترجیحات بنانا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید