• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 15 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 02 غیرقانونی اسلحہ، 01 قمار باز، 01 تیز رفتار، 01آتش بازی، 03 اشتہاری مجرمان، 02 عدالتی مفروران اور 05 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 15 ملزمان گرفتار کر لئے تفصیل کے مطابق پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سے پسٹل معہ 02 گولیاں اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد شعیب سے پسٹل معہ 04 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم غلام حسین سے زر جواء 1250 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیے ۔ پولیس کی تیزرفتاری/ جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد ساجد کو تیز رفتاری/ جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم صفدر سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیے۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔محمد وقاص نے قادر پور راں پولیس کو درخواست دی کہ محمد افضل نے اس سے ایک لاکھ روپے ادھار لئے تھے ملزم نے رقم واپس کرنے کے لئے اسے چیک دیا جو کہ کیش نہیں ہوسکا ۔ محمد اختر نے سٹی جلالپور پولیس کو درخواست دی کہ عرفان نے اس کے چھ لاکھ روپے ادا کرنے ہیں ملزم نے رقم کی ادائیگی کے لئے اسے بوگس چیک دیا ملزم نے اس کی رقم خرد برد کر لی ہے۔بستی ملوک پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا ۔ موٹرسائیکل سوار محمد ساجد کے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چیک کی گئی تو وہ بوگس تھی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید