• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلہ کوچ حادثہ،پیٹرول یا ڈیزل اسمگلنگ کے شواہد نہیں ملے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظفر کبدانی نے کہا ہے کہ بیلہ میں مسافر کوچ حادثے کی تحقیقات جاری ہے پیٹرول یا ڈیزل کی ا سمگلنگ کے شواہد نہیں ملے۔ ڈرائیور کی غفلت کی تصدیق ہونے کی صورت میں کمپنی مالک پربھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئےٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور پی ٹی اے دیگر ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ڈرائیوروں کا روز مرہ کے مطابق معائنہ کرتی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے لسبیلہ انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تحقیقات میں کوچ حادثے کے اصل محرکات کا تعین اور مستقبل میں ایسے حادثات کی تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے مسافروں کے بیانات میں دوران سفر ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کا امکان سامنے آرہا ہے آج صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ جائے وقوعہ کا دورہ کرےگا۔ ڈرائیور کی جانب سے غفلت کی تصدیق ہونیکی صورت میں کمپنی مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا اور جرمانے کے ساتھ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیا جائےگا۔ محکمے کی کوشش ہے کہ ایسے حادثات کے تدارک کو ممکن بناتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ 
کوئٹہ سے مزید