• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی یو جے کی نومنتخب کابینہ کو گورنر جان جمالی کی مبارکباد

کوئٹہ (خ ن) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران، حکمران طبقہ کی توجہ عوامی مشکلات کی جانب مبذول کرانے، صحافیوں کے حقوق واختیارات کا دفاع کرنے، حکومت اور پریس تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ صحافیوں سمیت یہ ہر ذی فہیم شخص کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید