• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپریس وے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، سینکڑوں سٹال مسمار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) نورالامین مینگل نے اسلام آباد میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی جی انفورسمنٹ کو ہدایت کی کہ آئی جے پی روڈ کی تعمیر میں حائل تجاوزات کو ختم کیا جائے۔ دریں اثناء اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد تجاوزات مسمار کر کے 4ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں سٹال مسمار کر دیئے گئے۔ سیکٹر جی نائن میں پلاٹ لائن سے باہر اضافی شیڈ، گیٹ، لوہے کے جنگلے وغیرہ کیخلاف بھی کارروائی کی گئی جبکہ نیلم روڈ پر درجنوں گھروں کے باہر سے تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ موضع ہمک میں کچھ فیکٹری مالکان دریا سواں میں کچرہ پھینک رہے تھے جنہیں نوٹس جاری کئے گئے۔بھاری مشینری سے کچرہ لانے والی گاڑیوں کا راستہ اسکیویٹر سے گڑھے لگا کر بند کر دیا گیا۔ جابہ تیلی کے پاس ترلائی ایکسٹینشن پلاٹ نمبر 4کے قریب غیر قانونی تعمیرات گرا کر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید