• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرس کے قتل و زیادتی کے ملزموں کو سخت سزا دی جائے: نرسز ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ساجد ممتاز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا کی نرس کے قتل و زیادتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے ، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب نرسز ایسوسی ایشن مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی۔ انصاف کے حصول کے لیے پی-این-اے کی کال پر پنجاب سمیت پاکستان کے تمام ہسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر صحت ، آئی-جی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ و ڈی-جی نرسنگ پنجاب، ڈی-سی خانیوال، ڈی-پی-او خانیوال سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، اس موقعہ پر پی-این-اے کے نائب صدر محمد فرقان، جنرل سیکرٹری ارسلان رضا، صفیہ عظیم، قرات العین، آسٹن خورشید ، زاہد خورشید ، ثمر ممتاز سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
ملتان سے مزید