• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3کروڑ 88 لاکھ روپے کی لاگت سے 28 میپکو اسکیمیں مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے انرجی لاس ریڈکشن (ای ایل آر) منصوبوں کے تحت جنوبی پنجاب میں 28 لو ٹینشن سکیمیں مکمل کی ہیں ان سکیموں کی تکمیل پر 3کروڑ 88 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو سہیل بشیر کے مطابق دسمبر 2022ء میں میپکو ملتان سرکل میں رائے گلزار والا، شاہ آسے والا،چاہ سمن والا بسم اللہ کالونی، بستی شورکوٹ، بستی جام پوراعجازوالی، بستی چنن والا، چاہ بابراں والا، پل رد موضع رد، محلہ نظام آباد، چاہ دریائی والا، بستی بکھے والا، آبادی ریاض گجر والی، چاہ اشرف والا قصبہ مڑل، ڈیرہ بلال شاہ اوربستی عاصم آبادمیں 16سکیموں کی تکمیل پرایک کروڑ 82لاکھ 62ہزارروپے لاگت آئی۔
ملتان سے مزید